عوام کورونا کو سنجیدہ لیں کیونکہ جان کی حفاظت فرض ہے، مولانا طارق جمیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زکوٰۃ مال کامیل ہے، مدرسے کے طلباء پرخرچ کرنا ٹھیک نہیں، مولانا طارق جمیل کا دعویٰ 
زکوٰۃ مال کامیل ہے، مدرسے کے طلباء پرخرچ کرنا ٹھیک نہیں، مولانا طارق جمیل کا دعویٰ 

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل جو گزشتہ دنوں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، انہوں نے اپنے ویڈیوں پیغام کے ذریعے ملک بھر کے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران میں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کروائی تھی،لیکن مجھے پتہ نہیں تھا کہ کورونا ہوتا کیا ہے؟ لیکن اس بار میں خود اس کی لپیٹ میں آیا ہوں اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے صحت، عافیت بخشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے دس دن اسپتال میں رہنا پڑا اور منگل کے دن میں گھر واپس آیا ہوں، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اللہ کی طرف سے ایک امتحان ہے، اس دوران کوئی بھی بغیر ماسک کے نہ نکلے، 6فٹ کا فاصلہ رکھیں، یہ بڑی عمر کے افراد کو جلدی اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں جب اسپتال میں تھا تو کئی جنازے اُٹھ رہے تھے، اور کئی افراد ٹھیک بھی ہورہے تھے، مولانا طارق جمیل نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جان کی حفاظت فرض ہے۔اس لئے ضرور احتیاط کریں۔

اپنی جاری کی گئی ویڈیو میں مولانا طارق جمیل نے ایک واقعہ بیان کہ( حضرت علی ؑکے سامنے کھجوریں تھی، انہوں نے کھجوریں اُٹھانے کے لئے ہاتھ بڑھایا تو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں منہ فرمایا اور کہا یا علی ؑ تم یہ نہیں کھاؤ، کیونکہ تمہیں ابھی کمزوری ہے) مطلب یہ کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم احتیاط بتا رہے ہیں، ہمیں بھی احتیاط کرنی چاہئے۔ آخر میں مولانا طارق جمیل کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اور مجھے عمل کی توفیق بخشے آمین

Related Posts