پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 47 ہزار 648 افراد متاثر، 11 ہزار 746جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 47 ہزار 648 افراد متاثر، 11 ہزار 746جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 47 ہزار 648 افراد متاثر، 11 ہزار 746جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ 47 ہزار 648 افراد متاثر ہوئے جبکہ 11 ہزار 746 جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 220 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 63 مزید شہری انتقال کر گئے۔ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 881مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38ہزار 813ٹیسٹ کیے گئے اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 80 لاکھ 5ہزار 794ہو گئی۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 285 افراد نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 537 ہوگئی۔ فعال کیسز33 ہزار 365 ہو گئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 47ہزار727 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 58ہزار220، خیبر پختونخوا میں 67ہزار419، بلوچستان میں 18 ہزار830 جبکہ اسلام آباد میں 41 ہزار493 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 ہزار 793 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 4، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 912، بلوچستان میں 196، اسلام آباد میں 475، آزاد کشمیر میں 264جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں نئے سرکاری حکم نامے کے تحت آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

 سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ آج سے 28 فروری تک نئی ہدایات اور ایس او پیز نافذ العمل ہوں گی جن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر اور پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں: سندھ بھر میں نئی ایس او پیز کے تحت آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Related Posts