پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 697نئے کیسز رپورٹ، 56 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ، 77 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ، 77 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 697 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 18 ہزار 936 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 20 ہزار736 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف اور بل گیٹس میں رابطہ،انسداد پولیو مہم اور کورونا پر گفتگو

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 55 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 31لاکھ 69 ہزار 358ہوگئی۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 81 فیصد رہی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 3 لاکھ 16 ہزار 752  افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 73، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 32 ہزار 170 جبکہ بلوچستان میں 25 ہزار 83 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 81 ہزار 116 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 170 جبکہ گلگت بلتستان میں 5 ہزار 572 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 9 ہزار 982 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ سندھ میں 5 ہزار 14، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 60 جبکہ بلوچستان میں 276 افراد جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کا شکار 540 افراد جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 107 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 757 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 58 ہزار 878 ہیں۔ 

حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد لازمی قرار دے دیا ہے۔ عوام کو سماجی فاصلہ، بار بار ہاتھ دھونے اور ماسک پہننے سے متعلق ہدایات دے دی گئیں جن پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔

قبل ازیں عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے کے باعث سندھ سمیت دیگر صوبوں میں فوج طلب کر لی گئی تھی جس کے نتیجے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت سامنے آئی۔ 

ملک بھر میں کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت نائٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کے تحت رات 8 بجے کے بعد کوئی شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے 5 روز قبل نافذ کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رات 8 بجے کے بعد صرف ضروری کاموں کے لیے گاڑیوں کو 1 فرد کےساتھ نقل و حرکت اجازت ہوگی۔صوبے کے تمام پارکس اور جاگنگ ٹریکس بند ہوں گے۔

مزید پڑھیں: نئی کورونا ایس او پیز،محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

یاد رہے کہ اِس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 19 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آج سے 4 روز قبل این سی او سی بیان کے مطابق 19 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع کردی گئی جبکہ یہ خوشخبری وزیرِ منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ نے سوشل میڈیا پیغام میں سنائی۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین کیلئے 19 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن کا فیصلہ

Related Posts