پاکستان میں کورونا کے 76نئے کیسز رپورٹ، 75مریضوں کی حالت تشویشناک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 76نئے کیسز رپورٹ، 75مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 76نئے کیسز رپورٹ، 75مریضوں کی حالت تشویشناک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 76 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 30 ہزار 66افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 17 ہزار 211 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.44 فیصد رہا۔  ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 85 لاکھ 22ہزار 127 ہو گئی جبکہ کورونا کے 75مریض انتہائی نگہداشت میں تھے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 98 مریض صحتیاب ہوئے، وائرس کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 321ہو گئی۔ کورونا کے فعال کیسز 3 ہزار 366 رہ گئے۔

سندھ میں 5 لاکھ 77 ہزار 399، پنجاب میں 5 لاکھ 7 ہزار 61، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 19ہزار 653، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار378، بلوچستان 35ہزار 498، آزاد کشمیر 43 ہزار 329جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 748کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار564 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 106، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1ہزار24، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts