فضائی آپریشن بحال: 40طلبہ سمیت چین سے 101 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt allows private aircraft operations from three airports

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چین اور پاکستان کے درمیان کورونا وائرس کے باعث بند فضائی آپریشن بحال کر دیا گیاہے، چین سے 2 پروازوں میں40 طلبہ سمیت 101 پاکستانی وطن پہنچ گئے، وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر میڈیکل چیک اپ کے بعد تمام مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چین میں کورونا وائرس کے باعث چین اور پاکستان کے درمیان پروازیں کی آمدورفت کو29 جنوری کو معطل کیا تھا جس کو فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔

چین ارمچی سے پہلی براہ راست پرواز61 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی جبکہ نجی ایئر لائن کی پرواز 40 طلبہ کو لیکر چین سے براستہ دوحہ اسلام آباد پہنچی۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر وزارت صحت نے چین سے آنے والے مسافروں کیلئے خصوصی ڈیسک بنائے جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ اورا سکیننگ کی گئی، میڈیکل چیک اپ کے بعد تمام مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ، ذرائع کے مطابق کسی مسافر میں کورونا وائرس نہیں ملا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پرچینی مسافر کی ناک سے خون نکل آیا ،آئیسولیشن روم منتقل

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے اسلام ایئر پورٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خودمسافروں کی اسکریننگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر معاون خصوصی ظفر مرزا کا کہنا تھا تمام ہوائی اڈوں پرا سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنالیا ہے اور وفاقی حکومت ہر ممکنہ ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہے۔

قومی ادارہ صحت میں ممکنہ کوروناوائرس کے کیسزکی تشخیص کی سہولت موجود ہے، ملک میں تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کی اسکریننگ کے مکمل انتظامات موجود ہیں۔

Related Posts