کورونا کے وار مزید تیز، وباء نے 105 زندگیاں نگل لیں، 5ہزار312 نئے شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں مزید شدت آگئی، وباء میں مبتلا ہونے والے 105 افراد جان کی بازی ہارگئے، موذی وائرس نے 5ہزار312 مزید لوگوں کو شکار بنالیا۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں 24گھنٹوں میں کورونا کے 54ہزار948ٹیسٹ کیے گئے جس میں کورونا کے5ہزار312کیسز سامنے آئے کورونا مثبت کیسز کی شرح 9اعشاریہ 66 فیصد رہی جبکہ ملک میں کورونا سے مزید 105 افراد انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 36 لاکھ افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کا کورونا کی تیسری لہر کے دوران سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کا عزم

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 13کروڑ 36لاکھ 95 ہزار 421افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 29 لاکھ 1ہزار 124افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے1 لاکھ 975فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 29لاکھ 68ہزار321 ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 7 لاکھ سے زائدافراد متاثر جبکہ 15 ہزار سے زیادہ لوگ جان گنواچکے ہیں۔

Related Posts