کراچی میں کورونا متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona affected Districts requested to impose smart lockdown

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ میں  کورونا وائرس بے قابو ہوگیا، کراچی بری طرح متاثر ، ضلعی ہیلتھ افسران نے متاثرہ علاقوں میں فوری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کردی۔

سندھ میں کورونا وائرس کے 85 فیصد کیسز کراچی میں سامنے آنے کے بعد ضلع کورنگی، ملیر اور غربی کے ہیلتھ افسران نے تینوں اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو خط دیئے ہیں۔

کورنگی کے ضلعی ہیلتھ افسر کے خط میں کہا گیا ہےکہ کورنگی ڈیڑھ، ڈھائی نمبر، 4 اور مہران ٹاؤن میں کیسز زیادہ ہیں، اب تک ان علاقوں 2400 سے زائد کورونا کے کیسز آچکے ہیں جب کہ کورنگی میں شمسی سوسائٹی، سعادت کالونی، مردان چوک اور شاہ فیصل نمبر 2 میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں۔

ملیر کے ضلعی افسر کے خط میں بتایا گیا ہےکہ ملیرکھوکھرا پار، کالا بورڈ، یوسی 9، یوسی 11 لانڈھی اور دیگر علاقوں میں بھی کیسز زیادہ ہیں۔

ضلعی ہیلتھ افسر غربی نے ڈپٹی کمشنر کو خط میں بتایا کہ ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے سائٹ پہلے اور بلدیہ ٹاؤن دوسرے نمبر پر ہے۔خط کے مطابق گڈاپ ٹاؤن جو اب ڈسٹرک کونسل کراچی کا حصہ ہے اس کے علاقے گلشن معمار اور خدا کی بستی جو اب بلدیہ غربی کا حصہ ہے اس میں 34 کورونا کیسز رجسٹرڈ ہیں۔

یوسی 6 معمار آباد،سرجانی سیکٹر الیون ون ،فائیو سی، فائیو ڈی، فور بی، فور سی اور 7 اے میں 37 مریض ہیں۔اس کے علاوہ کیماڑی ٹاؤن یوسی ون بھٹہ ولیج، سعیدآباد مسجد روڈ اور عمر خان روڈ میں 20 مریض ہیں جب کہ یوسی 2 سلطان آباد، حبیب پبلک اسکول اسٹریٹ میں کورونا کے 34 مریض ہیں۔

خط میں بتایا گیا ہےکہ یوسی 3 کیماڑی ڈاکس اور مجید کالونی میں کورونا کے 47 مریض ہیں، بلدیہ ٹاؤن یوسی 3اسلام نگر نیول کالونی میں کورونا کے 37 مریض ہیں جب کہ یوسی 4 نئی آبادی سیکٹر فور سی اور 8 بی میں 41 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

خط کے مطابق یوسی 5 سعید آباد 5 جے، اے 3 میں 134 کورونا کے مریض ہیں، یوسی 6 مسلم مجاہد، آفریدی کالونی میں 27 کورونا مریض موجود ہیں، یوسی 7 مہاجر کیمپ، کوکن کالونی میں بھی کورونا کے 30 مریض ہیں جب کہ سائٹ ٹاؤن یوسی 4 میٹروول میں سب سے زیادہ 149 مریض ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا متاثرین کیلئے خوشخبری، علاج کیلئے دواء دریافت، پاکستان میں باآسانی دستیاب

خط کے مطابق یوسی 6 فرنٹیئر کالونی سیکٹر 4، 5 میں کورونا کے 44 کیس رپورٹ ہوئے، یوسی7 بنارس اسلامیہ، سبحانی محلہ میں کورونا کے 28 اورنگی ٹاؤن یوسی6 غازی آباد، کرسچن کالونی میں41 یوسی 11 داتا نگر 7 اے، سیون بی، سیکٹر 8 میں 31 کورونا کے مریض ہیں ۔

یوسی 12 مجاہد کالونی، ملت آباد، گلفام آباد، علی گڑھ کالونی میں 27 مریض ہیں۔ خطوط میں تجویز دی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے متاثرہ علاقوں میں فوری لاک ڈاؤن کیا جائے۔

Related Posts