ڈیکسا میتھا سون کورونا متاثرین کیلئے موثر دواء قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانوی سائنسدانوں نے ڈیکسا میتھا سون کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے موثر دواء قرار دیتے ہوئے اس دواء کو کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں  پر آزمانے کی تجویز پیش کردی ہے۔

برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ڈیکسا میتھا سون نامی دواء کے کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کے حیرت انگیز اثرات مرتب ہوئے، اس دواء کے استعمال کے بعد کورونا متاثرین کی اموات میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

برطانوی سائنسدانوں کا کہناہے کہ وینٹی لیٹر پر موجود کورونا کے مریضوں کوانتہائی کم قیمت ڈیکسا میتھا سون دواء دینے سے ان کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ڈیکسا میتھا سون ایک عام دواء ہے جو سوزش کم کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے تاہم اس دواء کے استعمال سے کورونا کے مریضوں کی اموات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں پر استعمال سے 30 اورآکسیجن لینے والے مریضوں کی شرح اموات میں 20 فیصد کمی ہوئی تاہم سانس کی تکلیف میں مبتلا مریضوں پر دواء کے استعمال سے خاص فائدہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں درجنوں ادویات ساز کمپنیاں ڈیکسا میتھا سون بنارہی ہیں اور 3 سو روپے تک یہ دواء پاکستان میں باآسانی دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں: خوف کا کاروبار، نجی لیبارٹریز نے کورونا ٹیسٹ کی 3 گنا فیسیں وصول کرنا شروع کردیں

یاد رہے کہ پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ چکے ہیں جبکہ آج 111 ہلاکتیں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

Related Posts