متنازعہ سوالیہ پرچہ بنانے والے اساتذہ ٹیکنیکل بورڈ میں بلیک لسٹ قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متنازعہ سوالیہ پرچہ بنانے والے اساتذہ ٹیکنیکل بورڈ میں بلیک لسٹ قرار
متنازعہ سوالیہ پرچہ بنانے والے اساتذہ ٹیکنیکل بورڈ میں بلیک لسٹ قرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ ٹیکنیکل بورڈ آف ایجوکیشن میں اسلامیات/مطالعہ اور اخلاقیات کے سوالیہ پرچے میں مہاجرین سے متعلق متنازعہ سوال درج کرنے پر متعلقہ اتھارٹی نے سوالیہ پرچہ بنانے والے پیپر سیٹر/موڈریٹرز کو بلیک لسٹ کردیا ہے، متنازعہ سوال کی وجہ سے شہر میں سخت احتجاج سامنے آیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے 18 جون کو تین سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئر کا اسلامیات /اخلاقیات/مطالعہ پاکستان کا پرچہ لیا گیا تھا، جس میں مہاجرین سے متعلق متنازعہ سوال شامل کیا گیا، جس سے مہاجرین حلقوں میں تشویش پیدا ہوئی تھی اور احتجاج سامنے آیا تھا۔

ٹیکنیکل بورڈ کے ناظم امتحانات گل محمد کھنڈ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن نمبر No.SBTE/Exam/thirdyear/cir/2022-616 میں لکھا گیا ہے کہ جن اساتذہ نے یہ پرچہ بنایا تھا اُن کو بورڈ میں بلیک لسٹ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ ٹیکنیکل بورڈ میں مہاجرین سے متعلق مبہم سوال پر سماجی حلقوں میں سخت تنقید

بورڈ کے کنٹرولر کی جانب سے اپنی غفلت کو چھپانے کیلئے مذکورہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ موڈریٹرز/پیپر سیٹر کی جانب سے ایک پرچے کو تین مختلف انداز میں بنایا جاتا ہے تاکہ ایک پیپر لیک ہونے کی صورت میں دوسرا پیپر جاری کیا جائے ۔

Related Posts