سندھ ٹیکنیکل بورڈ میں مہاجرین سے متعلق مبہم سوال پر سماجی حلقوں میں سخت تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متنازعہ سوالیہ پرچہ بنانے والے اساتذہ ٹیکنیکل بورڈ میں بلیک لسٹ قرار
متنازعہ سوالیہ پرچہ بنانے والے اساتذہ ٹیکنیکل بورڈ میں بلیک لسٹ قرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں جاری امتحانات برائے 2022 میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر سال سوم کے اسلامیات کے پرچے میں مہاجرین سے متعلق سوال پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے تحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر سال سوم میں اسلامیات/مطالعہ پاکستان/اخلاقیات کا پیپر گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں مسلم طلبہ کیلئے حصہ اول اور حصہ ب کے سوالات اور غیر مسلم طلبہ کیلئے حصہ ب اور حصہ ج کے سوالات دیئے گئے۔

مسلم اور غیر مسلم طلبہ کو دیئے گئے حصہ ب میں سوال نمبر تین کے حصہ الف میں 5 سوالات اور حصہ ب میں دو سوال دیئے گئے۔ جن میں حصہ الف کا سوال نمبر 3 میں پوچھا گیا کہ ”مہاجرین کی آمد سے پیدا ہونے والے مسائل تحریر کریں ”۔ اس سوالیہ پرچے کے منظر عام پر آنے سے سوشل میڈیا میں سخت بحث مباحثہ اور تنقید شروع کی گئی ہے۔جس میں عوام اپنے غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے لکھا ہے کہ ” ماضی میں سوال اس انداز میں پوچھا جاتا تھا کہ ” مہاجرین کو پاکستان آمد پر کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا؟ یا مہاجرین کو ہجرت کے بعد کن مسائل کا سامنا ہے لیکن اس بار یہ سوال تبدیل کر کے پوچھا گیا کہ ” مہاجرین کی آمد سے کیا مسائل پیدا ہوئے؟۔

مزید پڑھیں:معطل SRB کے دست راست کارروائی سے محفوظ، 53 ملازمین عہدوں پر براجمان

یہ پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے سندھ ٹیکنیکل بورڈ سے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر معذرت کرنے کی درخواست کی اور معذرت نہ کرنے کی صورت میں ٹیکنیکل بورڈ کے مرکزی آفس پر احتجاج کیا جائیگا۔

Related Posts