مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے سعودیہ نے 90 کروڑ ریال قرض کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے سعودیہ نے 90 کروڑ ریال قرض کی منظوری دے دی
مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے سعودیہ نے 90 کروڑ ریال قرض کی منظوری دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مہمند ہائیڈرو پاور ڈیم کے لیے سعودی ترقیاتی فنڈ نے 90 کروڑ 10 سعودی ریال کے رعایتی قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے  وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ كامياب دورۂ سعودی عرب کے بارے میں وزیر اقتصادی امور کو آگاہ کیا۔

سعودی سفیر نے وزیر برائے اقتصادی امور کو بتایا کہ سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے مہمند ہائیڈرو پاور ڈیم کے لئے 90 کروڑ 10 لاکھ سعودی ریال کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ يہ مالی معاونت 25 سال كى مدت كے ليے 2 فیصد کی انتہائى سستی شرح سود پر فراہم کرے گی۔

وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے قرض کو تیزی سے استعمال کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں قابل تجدید، ماحول دوست اور سستی توانائی پیدا کرنے میں توجہ دے رہی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر دونوں فریقوں نے دوسرے جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات نے حالیہ مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی

Related Posts