امبانی کی کوکٹیل نائٹ میں بالی ووڈ ستارے شریک، تصاویر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت کی اہم ترین شوبز شخصیات مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی اور رادیکھا مرچنٹ کی کوکٹیل نائٹ میں شریک ہوئیں اور مختلف خوبصورت تصاویر کھنچوائیں۔

گزشتہ شب ہونے والی تقریب کی میزبانی آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے بھارت کے شہر جمنا نگر میں کی۔ تقریب میں بالی ووڈ کے ستاروں نے اپنی شرکت اور موجودگی سے سماں باندھ دیا۔

fioveglg

بھارت کے متمول ترین امبانی خاندان کے چشم و چراغ آننت امبانی رواں برس رادھیکا مرچنٹ سے شادی کریں گے اور بھارتی شہر جمنا نگر میں شادی سے قبل ہی بھاری بھرکم تقریبات کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

ha04bjpo

24aocpv8

قبل ازیں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کیلئے بھارتی ثقافت میں پہلے سے مشہور ”روکا“ کی تقریب منعقد ہوئی جو بھارتی ریاست راجستھان میں دسمبر 2021 میں جبکہ اس جوڑے کی منگنی جنوری 2019 میں ہوئی تھی۔

topcf9m8

ij5j3cr

تین روزہ تقریبات میں شام کی تقریب اور جنگل کی تھیم پر مبنی پارٹی جس کا نام اے واک آن وائلڈ سائیڈ رکھا گیا ہے جو امبانی اینیمل ریسکیو سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔

molclr7o

ikn6qi38

دلچسپ طور پر تقریبات میں بھارتی فلم اسٹارز کے علاوہ عالمی ستاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جن میں ریحانہ، فیس بک کے روحِ رواں مارک زکربرگ اور اہلیہ کے علاوہ بل گیٹس بھی شامل ہیں۔

casvsfl

hokj5g2o

cmkclek

4s9p8au8

5knfphq

i3smdveo

شادی سے قبل مختلف تقریبات کے اہتمام کا مقصد امبانی خاندان کی جانب سے نہ صرف شادی کے متعلق بھارت کے شہریوں کو آگاہ کرنا بلکہ اپنے جاہ و حشم کا اظہار بھی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

Related Posts