پاکستان اور قطر کا دفاعی تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

qatar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آرمی چیف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، آرمی چیف نے احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا، آرمی چیف نے کیڈٹس کو دی جانے والی تربیت کے معیار کو سراہا، آرمی چیف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر پہنچنے کے بعد احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے احمد بن محمد ملٹری کالج کےاعلیٰ معیار کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی جبکہ قطر کے ڈپٹی وزیراعظم،وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین سے بھی ملے، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور،دفاعی،سیکورٹی تعاون اور خطے کے سیاسی ماحول پر گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

قطری قیادت نے پاکستان اور قطر کےبرادرانہ تعلقات کی اہمیت کااعادہ کیااورپاکستان اور قطر کا دفاعی تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

Related Posts