وزیراعلیٰ سندھ کاسکھر بیراج کا دورہ، سیلاب کی صورتحال کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Sindh visits Sukkur Barrage to reviews flood situation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکھر :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارش کے بعد سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سکھر بیراج کا دورہ کیا، دریاؤں کے پشتوں کی مرمت کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

آبپاشی کے عہدیداروں نے موجودہ صورتحال پر وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گڈو بیراج میں پانی کا دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ سکھر بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب آرہا ہے اور پشتوں کی مرمت کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کو مرمت کاکام کرنے والی ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: کراچی پیکیج پرعملدرآمد سے شہر کی قسمت بدل سکتی ہے

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بارشوں میں 136 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 20 اضلاع میں 23 لاکھ افراد بارش سے متاثر ہوئے۔میں نے وزیر اعظم کو کراچی میں بارشوں سے ہونے والے نقصان سے آگاہ کیا ہے اور آج وہ وزیر اعظم کو خط بھی لکھیں گے۔

Related Posts