وزیر اعلیٰ کی تحریکِ عدم اعتمادپر دستخط کرنیوالوں کو فارغ کرنیکی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اپنے خلاف تحریکِ عدم اعتماد دستخط کرکے جمع کرانے والے وزراء، مشیران اور پارلیمانی سیکرٹریز کو فارغ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالقدوس بزنجو نے تحریکِ عدم اعتماد کے ذمہ دار اراکینِ اسمبلی کو عہدوں سے سبکدوش کرنے کی ایڈوائس جاری کردی جن میں بی اے پی کے وزیر نوابزادہ طارق مگسی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کا اعلان 

تحریکِ انصاف کے وزیرِ بلوچستان مبین خان خلجی اور مشیر نعمت اللہ زہری کے علاوہ پارلیمانی سیکرٹریز بشمول ملک نعیم بازئی، شاہینہ کاکڑ اور مٹھاخان بھی تحریکِ عدم اعتماد پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دستخط کرنے والے تمام اراکینِ اسمبلی کو عہدوں سے فارغ کردیا جس سے صوبے میں نئے آئینی بحران نے جنم لے لیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیاسی کشیدگی کی لہر وفاق سے کوئٹہ کی جانب آئی تھی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی بلوچستان نے دعویٰ کیا کہ 24 گھنٹوں کے اندر وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی،  انہیں اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

پی ٹی آئی بلوچستان چیپٹر کے صدر یار محمد رند کے مطابق عدم اعتماد کی حمایت کرنے والی جماعتوں میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پی ٹی آئی شامل ہیں۔

Related Posts