وزیراعلیٰ بزنجو کے خلاف 24 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جائیگی، پی ٹی آئی بلوچستان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ بزنجو کے خلاف 24 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جائیگی، پی ٹی آئی بلوچستان
وزیراعلیٰ بزنجو کے خلاف 24 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جائیگی، پی ٹی آئی بلوچستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے انہیں زیادہ اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

پی ٹی آئی بلوچستان چیپٹر کے صدر یار محمد رند کے مطابق عدم اعتماد کی حمایت کرنے والی جماعتوں میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پی ٹی آئی شامل ہیں اور انہوں نے اس معاملے پر اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے۔

یار محمد رند نے کہا، ”ہمارے پاس تمام مطلوبہ نمبر ہیں اور بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی،“ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سردار یار محمد رند، جام کمال اور اصغر اچکزئی نے اس معاملے پر مشاورت کی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے لیے مطلوبہ تعداد موجود ہے۔

یار محمد رند نے تحریک عدم اعتماد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قدوس بزنجو نے صوبے کے عوام اور منتخب نمائندوں کو مایوس کیا ہے۔

دریں اثنا، بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم نے کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بیانات پہلے بھی متعدد مواقع پر دیئے جا چکے ہیں اور انہیں اسے اسمبلی میں لانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے حکومت کی تبدیلی کا ذمہ دار دوبارہ سے امریکہ کو ٹھہرادیا

انہوں نے کہا کہ تمام اراکین نے عبدالقدوس بزنجو پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور صرف یار محمد رند اس اقدام کے لیے بے چین ہیں کیونکہ انہیں موجودہ سیٹ اپ میں شامل نہیں کیا جا رہا ہے۔

Related Posts