نیب آفس تصادم کیس میں کیپٹن صفدر کی 22 ستمبر تک ضمانت منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Clash outside NAB office: ATC approves Captain (r) Safdar's bail till Sept 22
عدالت نے نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :انسداد دہشت گردی عدالت نے بدھ کو نیب آفس کے باہر تصادم کے کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور پولیس کے مابین ایک جھڑپ شروع ہوئی تھی۔

مریم نواز کے ساتھ جاتی عمرہ سے قافلے کی صورت میں آنیوالے مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور نیب کے دفتر کے باہر رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی تھی۔

جوابی کارروائی میں پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کا سہارا لیاتھاجبکہ خواتین سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:پولیس قبضہ گروپ بن جائے تو جنسی زیادتی اور جرائم جاری رہیں گے۔لاہور ہائی کورٹ

نیب کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر پولیس نے ن لیگ کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا جبکہ مریم نوازکے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے ضمانت کروالی تھی۔

Related Posts