کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کراچی کاشہری مفت ماسک باٹنے لگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

free mask in karachi
free mask in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں کوروناوائرس کے 2 مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں خوف کی فضاقائم ہے جبکہ دکانوں پر ماسک کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ بھی دیکھا جارہا ہے، ایسے میں ایک نوجوان نے شہریوں کو مفت ماسک فراہم کیے۔

نوجوان جنید شفیق کا ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ اس مصیبت میں ہم نے کسی چیز کا فائدہ نہیں حاصل کرنابلکہ فی سبیل اللہ لوگوں کی خدمت کے لیے کام کرنا ہے۔

شہری جنید شفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں خالی نفع نہیں کمانا بلکہ آخرت کے لیے بھی کوئی تیاری کرنی ہے، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس موقع کا فائدہ نہ اٹھائیں اور بطور مسلمان ہمارا کام دوسروں کی خدمت کرنا ہے نہ کہ ایسے وقت میں نفع کمانا۔

citizen of karachi mask

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں نفع کمانے کا موقع میرے پاس بھی تھا لیکن میں نے یہ ماسک بیچنے کے لیے نہیں بلکہ بانٹنے کے لیے رکھے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ماسک کا ڈبہ جو پہلے تین سے چار سوکا مل رہا تھا اب وہ 17 سے 1800 تک میں مل رہا ہے۔

نوجوان نے کہا کہ کئی جگہوں پر اس وقت ماسک دستیاب بھی نہیں ہے اس لیے ہم نے اپنے پاس پڑے تمام ماسک اللہ کی راہ میں دینے کا فیصلہ کیا، ہم ماسک بیچ نہیں رہے بلکہ مفت فراہم کررہے ہیں۔

karachi mask

انہوں نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں آگے آئیں اور مل کر اس آفت کا مقابلہ کریں ، جتنا ہوسکتا ہے اس حوالے سے کار خیر میں حصہ ڈالیں، اللہ اس کا اجر دے گا۔

Related Posts