اسرائیل میں چینی سفیر کی پراسرار ہلاکت، لاش رہائش گاہ سے مل گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

China’s ambassador to Israel found dead in Tel Aviv

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یروشلم: اسرائیل میں چین کے سفیر اتوار کے روز تل ابیب کے مضافاتی علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان کے مطابق 58 سالہ ڈو وائی اتوار کی صبح تل ابیب میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ انہوں نے چینی سفیر کی موت کی وجہ نہیں بتائی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے جبکہ اسرائیلی ٹی وی کا کہنا ہے کہ چینی سفیر کی موت طبعی ہے اس حوالے سے شک کی گنجائش نہیں ہے۔

چینی سفارتخانے کی ویب سائٹ کے مطابق چینی سفیر ڈو وائی کو یوکرائن سے اسرائیل میں تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے ایک بیوہ اور بیٹے کو پسماندگان میں چھوڑ ا ہے۔

ان کی موت کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب جمعہ کے روز امریکا کی جانب سے چین کو اسرائیل کیساتھ تعلقات میں دوری اختیار کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔فواد چوہدری

واضح رہے کہ 15مئی کو امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اسرائیل کے سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم نیتن یاھو کو ملک میں بڑھتے ہوئے چینی اثر ورسوخ کو کم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Related Posts