افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں خطے کے امن کیلئے نقصان دہ ہیں۔فواد چوہدری
افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں خطے کے امن کیلئے نقصان دہ ہیں۔فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں  خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کی افغانستان میں دلچسپی افغان امن عمل کیلئے سنگین خطرہ ہے جبکہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے قومی سیکورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوول افغانستان میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ اجیت ڈوول کی عادت ہے کہ انہی معاملات میں ٹانگ اڑاتے ہیں جن سے بھارت کو دور رہنا چاہئے۔ افغانستان میں بھارت کا کیا کام؟ بھارتی حکام کو افغانستان سے نکل جانا چاہئے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں قیامِ امن افغان عوام کی قسمت ہے جسے ممکن بنانے کیلئے بھارت کو افغانستان سے نکلنا ہوگا، بصورتِ دیگر افغان امن عمل کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ 

Related Posts