چین نے کورونا وائرس اور ٹڈی دل حملوں کے خلاف پاکستان کو امداد بھیج دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین نے کورونا وائرس اور ٹڈی دل حملوں کے خلاف پاکستان کو امداد بھیج دی
چین نے کورونا وائرس اور ٹڈی دل حملوں کے خلاف پاکستان کو امداد بھیج دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: ہمسایہ ملک چین نے کورونا وائرس اور ٹڈی دل حملوں کے خلاف  پاکستان کو مدد بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دوست ملک پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ ٹڈی دل حملوں اور کورونا وائرس کے خلاف ہم پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے جبکہ ہم نے پاکستان میں ماہرین بھیجے ہیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نے ماہرین کا ایک گروپ پاکستان کو بھیجنے کے بعد پاکستان کو ٹڈی دل حملوں پر قابو پانے کے لیے سازوسامان بھیج دیا ہے۔

ترجمان وزارتِ خارجہ نے کہا کہ بھیجے جانے والے سامان میں 50 ہزار لیٹر کیڑے مار دوا میلاتھیون، 14 کیڑے مار سپرئیر اور کورونا وائرس کے خلاف اضافی ٹیسٹنگ کٹس بھیجی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے دو مریضوں کی حالت میں بہتری دیکھی گئی۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران بتایا گیاکہ 5 افراد کے وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گزشتہ روز  کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سندھ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی حالت میں بہتری

Related Posts