کراچی میں  کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی حالت میں بہتری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi: Two coronavirus patients in stable condition

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کورونا وائرس کے دو مریضوں کی حالت میں بہتری آئی ہے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران بتایا گیاکہ پانچ افراد کے وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سندھ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کوبتایا گیا کہ پانچ مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور رپورٹ ہونے والے آٹھ کیسوں میں بھی ان کا معائنہ ہوا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: قطر نے 14 ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

مزید یہ کہ ابھی مزید 19 افراد کے ٹیسٹ کروانے باقی ہیں اور تین میں سے دو متاثرہ مریضوں کی حالت میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک سندھ میں مجموعی طور پر 135 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ، ان میں سے 4 مثبت آئے جبکہ ایک مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو مشورہ جاری کرنے کی ہدایت کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ کورونا وائرس کے معاملے کی وزارت صحت کو رپورٹ کریں اور کراچی آنے والے مسافروں کی اسکرین کریں۔

Related Posts