وزیراعلیٰ سندھ نے پانی چوری کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ بھر میں پانی کی چوری کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت واٹر بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں انہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری پانی کے بحران سے متعلق بریفنگ پیش کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ شہر کراچی کو 1000 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے جبکہ سپلائی 580 ایم جی ڈی ہے تاہم 174 ایم جی ڈی لائن لوسز ہیں اس حساب سے 406 ایم جی ڈی پانی سپلائی کیا جارہا ہے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر قائد میں بچھائی ہوئی لائن بہت پرانی ہے جس کے باعث پانی ضائع ہوتا ہے اور کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں پانی کافی دنوں بعد مہیا کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا، سندھ کیوں سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے؟

مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران بتایا کہ پانی کی تقسیم اصل مسئلہ ہے جس کے لئے پرانی واٹر سپلائی پائپس تبدیل کرنی ہونگی۔

بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ نے نئے مالی سال 23-2022 میں کے ڈبلیو ایس بی کی اسکیم کو پوری فنڈنگ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسکیم پر کام تیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید برآں مراد علی شاہ نے واٹر بورڈ کو اپنے انتظامی نظام کو بھی بہتر کرنے کی ہدایت کی اور پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی زیرصدرات اجلاس میں صوبائی وزیر سعید غنی، ناصر شاہ، چیف سیکریٹری، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، چیئرمی پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات، معاون خصوصی وقار مہدی، نجمی عالم، ایم ڈی واٹر بورڈ، سابق ایم ڈی واٹر بورڈ شریک تھا۔

Related Posts