کورونا سے نجات کیلئے ادارں کا ایک پیج پر ہوناسود مند ثابت ہوگا، معید انور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

chairman dmc east moid anwar talk to media in gulshan iqbal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے ساتھ صفائی ستھرائی کے امور کی بہتری کیلئے بھی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ذریعے امور کی انجام دہی کو یقینی بنارہے ہیں،یہ امر خوش آئند ہے کہ کورونا وائرس سے نبردآزما ہونے کیلئے یکجا ہو کر فرائض سر انجام دینے کو اہمیت دی جارہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ آصف اکرام وائس چیئرمین عبدالرؤف خان کے ہمراہ شہید ملت روڈ، جھیل پارک کے اطراف صفائی ستھرائی اور نیپا سے گلشن اقبال تیرہ ڈی تک ٹینکر باؤزر کے ذریعے جراثیم کش ادویات کا اپنی نگرانی میں چھڑکاؤ کے کام کے معائینے کے دوران کیا۔

مزید پڑھیں:ضلع وسطی میں کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے جراثیم کُش ادویات کااسپرے جاری

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ شرقی میں اسوقت یوسیز میں بھرپور طریقے سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤہو رہا ہے ،اب سندھ سالڈ ویسٹ کے اشتراک سے یہ کام مزید بہتر ہوگا ،کورونا وائرس سے نجات کیلئے ہر شہری ادارے کا ایک پیج پر ہونا کافی سود مند ثابت ہوگا ۔

دریں اثناء بلدیہ شرقی کی جانب سے جاری جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کی مہم کے دوران یوسی 2، 12،16 سمیت آغاخان جماعت خانہ، مندر اور میڈیا ہاؤسز میں خصوصی اسپرے کا کام سر انجام دیا گیا۔

Related Posts