چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کا بلدیاتی نمائندگان کے ہمراہ یوسی 14 اور 15 کا دورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chairman DMC Central Rehman Hashmi visits UC 14 and 15

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں جاری صفائی ستھرائی اور ترقیاتی امور سے متعلق یوسی 14 اور یوسی 15 نارتھ کراچی کا دورہ کیا اور جاری کاموں معائنہ کیا۔اس موقع پر پارلیمانی لیڈر بلدیہ وسطی محمد صابر شیخ، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی (ٹیکسز) مستفیض فاروقی، یوسی 15 کے چیئرمین عفان سلیم، یوسی 14 کے چیئرمین مشتاق احمد، ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود ہیں۔

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر 15 میں گرین بیلٹ کی صفائی کا معائنہ کیا اور علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کے ضلع وسطی کے پارکس،پلے گراؤنڈز اور گرین بیلٹس کو سرسبز کیا جائے،اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کا محکمہ باغات بھر پور کوششیں کررہا ہے۔

بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر 14 میں فٹ پاتھ کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کلب اسٹون کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے یوسی چیئرمین کو ہدایت دی کہ اپنے علاقوں میں ترقی طلب کاموں کا جائزہ لیں تاکہ عوام کو جلد از جلد بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر 14 میں پینے کے پانی کی لائن کی تنصیب کے کام کا بھی معائنہ کیا۔دوسری جانب چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گولیمار واقعے کی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا.

انہوں نے ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران و عملے کو ہدایت دیں کہ ریسکیو آپریشن میں شامل پاک فوج اور دیگر اداروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن فوری مکمل کریں اور ملبے تلے دبے ممکنہ زخمیوں کو زندہ نکالنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں۔

مزید پڑھیں:ایک چھوٹی مشکل کیلئے کسی بڑی مشکل کا راستہ نہیں کھول سکتے،سعید غنی

یاد رہے کہ گولیمار میں عمارت گرنے کے نتیجے میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت 19 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ مزید افراد کے بھی ممکنہ طور پر ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Related Posts