شام کے شمالی شہرالباب میں بم دھماکے سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

syria blast
شام کے شمالی شہرالباب میں بم دھماکا،18 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شام کے شمالی شہر الباب میں ایک کار بم دھماکے میں شہریوں سمیت 18افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس سرحدی شہر پر ترکی کی فوج کا کنٹرول ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شمالی شام کے سرحدی علاقے الباب میں ایک بس اڈے کے قریب پیش آیا، دھماکے میں متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، زوردار دھماکے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 33 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں جنگجو بھی شامل ہیں۔

دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے تاہم ترک وزارت دفاع نے اس کا الزام کرد عسکری تنظیموں پر عائد کیا ہے، ترکی کا کہنا ہے کہ کرد دہشت گرد گروہ پی کے کے اور وائے پی جی نے داعش کی طرح عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی شام کا الباب نامی قصبہ گذشتہ 3 سالوں سے ترکی کے کنٹرول میں ہے، ترکی نے 2016 میں یہاں آپریشن کرکے کرد ملیشیا کو پیچھے دھکیل دیا تھا، ترکی اور اس کے حامی شام کے باغی گروپوں نے تین فوجی کارروائیوں کےبعد الباب سمیت متعدد شہروں اور قصبوں پر قبضہ کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ ترکی کی جانب سے گذشہ ماہ شمالی شام میں کرد ملیشیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا تھا تاہم امریکا اورپھر روس کی جانب سے مذاکرات کے بعد ترکی نے جنگ بندی کا اعلان کررکھا ہے جب کہ کرد جنگجوؤں نے علاقہ خالی کردیا ہے۔

Related Posts