کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی خدمات عالمی سطح پر کامیاب قرار دے دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کی پرواز کی پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
پی آئی اے کی پرواز کی پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی ائیر لائن سے بڑی خوشخبری آگئی، کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی خدمات کو عالمی سطح پر کامیاب قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آپریشنل کارکردگی کا معیار برقرار رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے قومی ائیر لائن کی حفاظتی توسیع رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی آپریشنل سروسز عالمی سطح پر معیاری اور کامیاب ہیں۔ 

ایف اے سی او کے تحت 24 اگست سے 24 ستمبر 2020ء کیلئے تیار کی جانے والی کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی ائیر لائن فلائٹ اور ائیر وردیننس آپریشنز میں کامیاب رہی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق قومی ائیر لائن نے فلائٹ سیفٹی کی کارکردگی میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ کامیابی سے ائیرلائن فلائٹ اور ائیر وردیننس آپریشنز مکمل کیے۔ طویل مدتی پروگرام کارکردگی مزید بہتر بناسکتا ہے۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا یہ اقدام قومی ائیر لائن کی کامیابی کا مظہر ہے۔ آڈٹ رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ پی آئی اے عالمی معیار کی سروسز فراہم کر رہی ہے۔ 

دوسری جانب عالمی معیار برقرار رکھتے ہوئے پی آئی اے انتظامیہ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے اسٹاف اور افسران سے یومیہ 500 روپے تک جرمانہ لینے کا عندیہ دے دیا۔

آج سے 2 روز قبل پی آئی اے انتظامیہ نے ویکسینیشن نہ کرانے والے عملے کو خبردار کردیا۔ تمام ملازمین کے ویکسین لگوانے کیلئے حتمی تاریخ 13 اگست مقرر کردی گئی۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ویکسین نہ لگوانے والے اسٹاف، ملازمین اور افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اسٹاف کو 300 جبکہ افسران کو 500 روپے یومیہ جرمانہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین نہ لگوانے پر 500یومیہ جرمانہ لیں گے۔پی آئی اے

Related Posts