کراچی کے حلقہ پی ایس 88، سانگھڑ اور پشین میں ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا، پولنگ شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt urges ECP to postpone NA-249 by-poll

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں حلقہ پی ایس 88 پر ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا اور پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے جہاں ملک کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔سانگھڑ اور پشین میں بھی ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی ایس 88 ضلع ملیر میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے جو آج صبح 9 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی جہاں پی ٹی آئی کے جان شیر اور تحریکِ لبیک کے سید کاشف مدِ مقابل ہیں۔

حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب میں ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی کے علاوہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم (پاکستان) کے امیدواروں کے مابین بھی کانٹے کا مقابلہ ہوگا جس کیلئے پولنگ جاری ہے۔

پولنگ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حلقے کے 33 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس جبکہ 36 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ووٹرز پولنگ کیلئے گھروں سے نکل آئے۔

پی پی 88 کے ضمنی انتخاب کے دوران 1 لاکھ 48 ہزار سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ دوسری جانب سانگھڑ کے حلقہ پی ایس 43 میں بھی پولنگ شروع ہوگئی۔پشین میں بھی ضمنی انتخاب کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20پشین تھری میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع ہوچکی ہے۔پی بی 20 میں 113 پولنگ اسٹیشنز ہیں جن میں سے 3 کو انتہائی حساس جبکہ 91 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ 

پولنگ شروع ہوگئی۔ سانگھڑ میں پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف جبکہ پشین میں پی ڈی ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ پشین کی نشست رکنِ اسمبلی سید فضل آغا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ

Related Posts