اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں 58 ارب 77 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Stock Exchange Update

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چار روز سے جاری مندی کے نتیجے میں سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی غالب آگئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 320.03 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 328.32 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں منفی اثرات دیکھنے میں آئے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے39ہزار 454 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔

بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری سے ریکوری آئی اور تیزی کے اثرات غالب آگئے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 320.03 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 328.32 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای  30 انڈیکس155.66پوائنٹس کے اضافے سے 18 ہزار 423.28 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 218.14 پوائنٹس کے اضافے سے 28ہزار 866.39 پوائنٹس پربند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طور 358کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 213 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 124میں کمی اور21میں استحکام رہا۔

Related Posts