پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 399پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 19 feb
psx 19 feb

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 399.17 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 574.52 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیاتاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس میں کچھ کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 399.17 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 574.52 پوائنٹس کی سطح پربند ہواجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 198.11 پوائنٹس کے اضافے سے 18 ہزار 793.12 پوائنٹس کی سطح پر اور کے ایس ایل آل شیئر انڈیکس 256.74 پوائنٹس کے اضافے سے 28 ہزار 063.85 پوائنٹس کی سطح پر بندہوا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 101 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

Related Posts