پنکج ترپاٹھی کا بہنوئی حادثے میں ہلاک، بہن زخمی، ویڈیو سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنکج ترپاٹھی
(فوٹو: ایسٹرن آئی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی کا بہنوئی بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک حادثے کے دوران ہلاک جبکہ بہن زخمی ہوگئی ہے، حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پنکج ترپاٹھی کی بہن اور بہنوئی راکیش تیواری گزشتہ روز جھارکھنڈ کے علاقے دھنباد میں ٹریفک حادثے کا لقمہ بن گئے۔ ان کی گاڑی بہار کے شہر گوپال گنج سے مغربی بنگال جاتے ہوئے ڈیوائیڈر سے تصادم کا شکار ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راکیش تیواری اور اہلیہ سبیتا کو حادثے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹرز نے راکیش کو مردہ قرار دے دیا ہے۔ واقعے میں سبیتا شدید چوٹوں کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئیں تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

بعد ازاں بھارتی میڈیا نے جوڑے کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو جاری کردی جس میں ایک تیزرفتار کار سڑک کے درمیان میں واقع ڈیوائیڈر سے ٹکرا جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹس سامنے آنے کے بعد اداکار پنکج ترپاٹھی کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts