سوشل میڈیا پر اسٹرینجرتھنگز سیزن5 کا بائیکاٹ کیوں کِیا جارہا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوشل میڈیا پر اسٹرینجرز تھینگز سیزن 5 کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے جس کی وجہ مشہورومعروف امریکی اداکار نووا شناپ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹرینجر تھنگز کے پانچویں اور آخری سیزن کی شوٹنگ ابھی شروع ہی ہوئی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پانچویں سیزن کا بائیکاٹ شروع کردیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی سامنے آنے والی تصویر کے مطابق ملی بوبی براؤن، ڈیوڈ ہاربر، ونونا رائڈر، جو کیری، چارلی ہیٹن، نوا شناپ، بریٹ گیلمین اور مایا ہاک سمیت تمام فنکار سیزن 5 کے سیٹ پر یکجا ہوگئے۔

جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی تو نووا شناپ جس نے پہلے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مؤقف کا ساتھ دیا تھا، انہوں نے ہر ایک سے معذرت کر لی اور کہا کہ میں فلسطینیوں کی حمایت کرتا ہوں۔ 

نووا شناپ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کی مخالفت کی وجہ سے یہ معذرت کی گئی، جس پر نووا شناپ کو فائنل سیزن سے نکالنے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا مزید کہنا ہے کہ نووا شناپ فلسطینیوں کی حمایت نہیں کررہے، نہ ہی انہیں اسرائیلی مؤقف کی حمایت پر افسوس ہے بلکہ وہ خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں اسٹرینجر تھنگز سے نکال دیا جائے گا۔ 

Related Posts