کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکا،4جاں بحق،متعدد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکا،متعدد افراد زخمی
کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکا،متعدد افراد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: ہزار گنجی میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا تاہم مزید تحقیقات کے بعد دھماکے کی اصل وجہ سامنے آسکے گی، دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا تیسرا جلسہ جاری ہے اور دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے جب کہ شہر بھر میں موبائل فون سروس بھی ہے۔

اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں طبی امداد کی بروقت فراہمی کے لیے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

مزید پڑھیں: فرانسیسی صدر نے دُنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات پر حملہ کیا۔وزیرِ اعظم

Related Posts