ویمن ٹیم کی ناقص کارکردگی، بسمہ معروف کو کپتانی سے محرومی کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویمن ٹیم کی ناقص کارکردگی، بسمہ معروف کو کپتانی سے محرومی کا خدشہ
ویمن ٹیم کی ناقص کارکردگی، بسمہ معروف کو کپتانی سے محرومی کا خدشہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کے دوران ناقص کارکردگی پر پاکستان کی کپتان بسمہ معروف کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا خدشہ ہے۔ ٹیم کی بعض سینئر کھلاڑیوں کے سر پر بھی ٹیم سے نکالے جانے کی تلوار لٹکنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں ویمن ورلڈ کپ کے دوران کرکٹ ٹیم نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک کھیلے گئے 6 میں سے 5 میچز میں شکست کھائی۔ جس پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سخت ناخوش نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وارنر کا حسن علی کے آؤٹ ہونے پر ’جنریٹر اسٹائل‘ میں جشن 

چیئرمین پی سی بی نے خواتین کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کلین اپ قومی ویمن ٹیم کی وطن واپسی پر شروع کیا جائے گا۔ کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالے جانے کا خدشہ ہے۔ 

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بسمہ معروف کی جگہ نئی کپتان اور ٹیم مینجمنٹ میں بھی بڑی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی ویمن ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا ساتواں اور آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 2 اپریل کو کھیلے گی۔

پی سی بی نے ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ میں بد ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کپتان، منیجر اور ٹیم کوچ سے الگ الگ رپورٹ طلب کر لی۔ عرصہ دراز سے خراب کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کی جگہ نئے کھلاڑی سامنے لائے جانے کا امکان ہے۔ 

Related Posts