وارنر نے حسن علی کے آؤٹ ہونے پر ’جنریٹر اسٹائل‘ میں جشن منایا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وارنر نے حسن علی کے آؤٹ ہونے پر ’جنریٹر اسٹائل‘ میں جشن منایا
وارنر نے حسن علی کے آؤٹ ہونے پر ’جنریٹر اسٹائل‘ میں جشن منایا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سڈنی: آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں حسن علی کے آؤٹ ہونے پر کینگروز فیلڈر ڈیوڈ وارنر نے حسن علی کے ہی جنریٹر اسٹائل میں جشن منایا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں گرین کیپس شدید مشکلات کا شکار رہے اور آسٹریلیا نے سیریز میں پاکستان کو شکست دیدی۔ یاد رہے کہ حسن علی آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

دوسری اننگز میں حسن علی جب ناتھن لیون کی گیند پر بولڈ ہوئے تو قریب ہی کھڑے ڈیوڈ وارنر نے حسن علی کے جنریٹر اسٹائل میں جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے دورے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے دورہ سری لنکا کا شیڈول بھی طے پا گیا، آخری بار 2016 میں آسٹریلوی ٹیم نے سری لنکا کا دورہ کیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی، پانچ ایک روزہ میچز کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز جون جولائی میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ سات جون کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی بھی کولمبو 8 اور 11 جون کو کرے گا۔

مزید پڑھیں: لاہور، تیسرا ٹیسٹ اور سیریز آسٹریلیا کے نام، پاکستان کو 115 رنز سے شکست

ایک روزہ میچز 14 جون سے 24 جون تک کولمبو میں ہی کھیلیں جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ 29 جون سے گال میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ آٹھ جولائی سے گال ہی میں شیڈول ہے

Related Posts