لاک ڈاؤن کے باوجود شہر قائد میں قربانی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Billions to be spent on sacrificial animals in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے منفی معاشی اثرات کے باوجود ریکارڈ جانوروں کی قربانی ، عید کے دوسرے اور تیسرے روز بھی لاکھوں جانور اللہ کی راہ میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے قربان کیے جائیں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق امسال عید پر 8 لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے جبکہ ایشیاء کی سب سے بڑی سپرہائی مویشی منڈی میں 2019 کے مقابلے میں 2020 میں قربانی کے جانوروں کی ریکارڈخریداری ہوئی۔

مویشی منڈی میں آخری دنوں میں قربانی کے جانورکم پڑگئے، لوگوں نےقربانی کے جذبے کے تحت دل کھول کر ہرقسم کاجانورخریداری کی، سپرہائی وے مویشی منڈی عیدکے دوسرے روزبھی شہریوں کیلئے کھلی رہےگی۔

سپر ہائی وے مویشی منڈی کے ترجمان یاوررضاچاؤلہ نےخصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 22 جون سے لگنےوالی مویشی منڈی میں چھ لاکھ بیس ہزارسے زائد جانور ابتک فروخت ہوچکاہے، بیوپاریوں، شہریوں کے روزگار کاوسیلہ بننے والے اس مویشی منڈی میں چھ لاکھ سے زائد قربانی کا جانور فروخت ہوچکاہےاورجانوروں کی آمد اور خرید و فروخت کایہ سلسلہ عیدکے دوسرے روزبھی جاری رہےگا۔

جانوروں کی خریداری کے ٹرن اوورسے ملکی معیشت کوابتک کم وبیش گیارہ ارب روپے کی آمدن ہوئی،پانچ ماہ سے لاک ڈاؤن کاشکارکراچی کے شہریوں کوروزگارکاوسیلہ بننے والے اس مویشی منڈی سے ہرشخص مستفید ہوااور قربانی کے بعدیہ گوشت جہاں مستحقین کے دروازے تک جائےگا وہیں اس جانورکی کھال سے بھی کروڑوں روپے کابزنس ہونے کے توقع ہے۔

یاوررضاچاؤلہ کاکہناتھاکہ اس بارنوے فیصد جانوروں کی خریدوفروخت ہوئی، پچھلے سال پانچ لاکھ قربانی کے جانور لائےگئےتھےاورتمام جانور فروخت ہوئےجبکہ ملکی اکانومی کودس ارب سے زائدکاروینیوحاصل ہواتھا۔

ترجمان مویشی منڈی کا کہنا تھا کہ 2020 میں لوگوں میں پچھلی بارکی نسبت زیادہ قربانی کاجذبہ ہمیں نظرآیا،گوکہ بیوپاریوں کے جانب سے منہ مانگے دام وصول کیے گئے کچھ جانور سستے بھی فروخت ہوئے ۔

دوسری طرف دیگر مویشی منڈیوں میں بھی شہریوں نے جانوروں کی خریداری کی ان میں ملیر ، بھینس کالونی، مواچھ گوٹھ ، بلدیہ ٹاون، کی مویشی منڈیوں میں بھی خریداروں کا رش رہا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں عید الاضحی کے دوسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

Related Posts