پاکستان میں عید الاضحی کے دوسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Citizens continue celebrating Eid-ul-Adha, sacrificing animals

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان میں عوام عید الاضحی کے دوسرے دن بھی حضرت سنت ابراہیم پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کورونا وائرس کے درمیان جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔

وفاقی حکومت نے عوام کو مشورہ دیا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل کریں۔

ملک بھر میں میونسپل اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ محکموں نے صفائی ستھرائی اور آلائشیں جمع کرنے کے لئے جامع انتظامات کیے ہیں۔

اس سلسلے میں صحت کے حکام نے جولائی میں عید کی نماز اور جانوروں کی قربانی کے لئے ایک تفصیلی ایڈوائزری جاری کی تھی تاکہ وائرس پھیلانے سے بچا جاسکے۔

عید کی نماز کے دوران کچھ مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ، لوگوں کوبغیر کسی ماسک کے نماز پڑھتے اور ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

پاکستان بھر میں عیدکے دوسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے پیر کے روز بھی چھٹی دینے کے سبب شہری کل بھی قربانی کرینگے۔

مزید پڑھیں:عید الاضحی :مذہبی فریضہ اور ذمہ داری

Related Posts