پی پی چیئرمین کے سیاسی مشیر جمیل سومرو کورونا کا شکار،بلاول بھٹو بھی قرنطینہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal’s political secretary tests positive for COVID-19

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سیاسی مشیر جمیل سومرو کورونا کا شکار ہوگئے، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو بھی قرنطینہ چلے گئے۔

پیپلزپارٹی کے چیئریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کے سیاسی مشیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بلاول ہاؤس کراچی کے عملے کو کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی کے عملے کو کورونا ٹیسٹ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔اس سے قبل آج گورنر سندھ کے عملے کے 5 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

دریں اثناء آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں13 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1382 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 591 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران11738نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید1382نئے کیسز سامنے آئے ہیں یعنی تشخیص کی شرح 11.8 فیصد ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2858ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.8 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک1917813نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 166033کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کی 22 سالہ بیٹی کی جان لے لی

مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید591مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اس طرح صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 146957 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 88.5 فیصد ہے

Related Posts