شہباز شریف وزیراعظم بننے پر پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کریں۔بلاول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بننے پر ہمارے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کا بھی شکریہ ادا کریں کہ انہوں نے مقابلے میں کوئی امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان شہباز شریف کے مقابلے میں وزیر اعظم کا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کو کارکنان سے سچ بولنا چاہئے کہ ان کے پاس اکثریت نہیں۔

گفتگو کے دوران چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے پاس حکومت بنانے کے نمبر ہیں، عمران خان کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے کچھ نہیں ہوگا، تاہم ملک میں بحران آئے گا۔ بے روزگاری اور مہنگائی بڑھ جائے گی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط کے بعد عمران خان کا اصل چہرہ سامنے آگیا، ان کو ملکی مفاد سے زیادہ اپنی سیاست پیاری ہے۔ الیکشن کے دوران پرتشدد واقعات میں ہمارے 2 کارکنان کو شہید کیا گیا۔ پرچہ الٹا 12 سالہ شہید بچے کے اہلِ خانہ پر کردیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ سندھ حکومت تمام پرتشدد واقعات کیلئے جے آئی ٹی بنائے گی۔ ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دیں گے۔ کارکنان سمیت سب کو انصاف دیا جائے گا۔

Related Posts