صدر عارف علوی پر 2 مقدمات ہوں گے۔بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف سے معاہدے میں مبینہ رکاوٹ، بلاول نے عمران خان کو غدار قرار دے دیا
آئی ایم ایف سے معاہدے میں مبینہ رکاوٹ، بلاول نے عمران خان کو غدار قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی پر عدم اعتماد کے وقت اسمبلی توڑنے سمیت 2 مقدمات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عارف علوی پر پہلا مقدمہ اسمبلی توڑنے جبکہ دوسرا اب قومی اسمبلی نہ بلانے کا ہوگا۔

گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاست دانوں کو اپنے دائرے میں رہ کر سیاست اور فیصلہ کرنا ہوگا کہ ایک دوسرے کی عزت کی جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو کسی ادارے سے عزت کی توقع نہ رکھیں۔

سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عارف علوی 2 مقدمات کا سامنا کریں گے۔ صدارت عارف علوی کے بس کی بات نہیں، مواخذے کی بجائے انتخابی عمل کے ذریعے دوسرا صدر لایا جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ صدرِ مملکت آئینی ذمہ داری پوری نہ کرسکے تو اسپیکر کو پوری کرنا ہوگی۔ آئین میں لکھا ہوا ہے۔ ہر حال میں 29فروری کو اسمبلی اجلاس کو بلانا ہوگا۔ سنی اتحاد کونسل نے ہم سے ووٹ نہیں مانگے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر وزیراعظم بن گیا تو سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا، لیکن ملک کے عوام نے مجھے اس کا مینڈیٹ نہیں دیا۔ آصف زرداری صدر منتخب ہو کر اپنے گورنرز خود فائنل کردیں گے۔

Related Posts