خان صاحب !پوری قوم رو رہی ہے،اچھے دن کب آئیں گے ؟،بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto criticizing Prime Minister Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے سوال کیاہے کہ پیٹرول 5 روپے مزید مہنگا ہو گیا، خان صاحب، قوم کے اچھے دن کب آئیں گے؟۔

بلاول ہائوس میڈیاسیل سے جاری بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ماراہے۔انہوں نے کہاکہ ڈالر، پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوںگے تو ہر شے دسترس سے دور ہوتی چلی جائیگی، عمران خان نے کہا تھا کہ میں رلاؤں گا، آج پوری قوم رو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی بمقابلہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی، کس کے دورِ حکومت میں پٹرول کی قیمت کیا رہی؟

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عوام رو رہی ہے اور عمران خان چین کی بانسری بجا رہے ہیں، بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے وہ بڑے بڑے دعوے کہاں گئے ؟ سستا پیٹرول دینے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنیوالے آج تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کر رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں اڑا دے گی۔

دوسری جانب وزیر توانائی سندھ امتیاز احمدشیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرادیا ہے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول پر 5روپے بڑھاکر ثابت کردیا کہ حکومت عوام دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کو پہلے ہی بدحال کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی مزید بڑھا دی جاتی ہے۔

Related Posts