مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 فیصد تک پہنچ گئی، وزیراعظم ہوش کے ناخن لیں، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلیکٹڈ حکومت جمہوریت اور آئین پر مسلسل حملے کر رہی ہے،بلاول بھٹو
سلیکٹڈ حکومت جمہوریت اور آئین پر مسلسل حملے کر رہی ہے،بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں مہنگائی کی ریکارڈ شرح پر حکومت پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب ہوش کے ناخن لیں، ملک میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 فیصد جبکہ سالانہ شرح 14.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ڈبلیو پی آئی کے مطابق مہنگائی کی شرح 16.6 فیصد جبکہ ایس پی آئی کے مطابق تو ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے، المیہ یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا کوئی امکان نہیں، عمران خان کی حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا؟ ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں مختصر ہوتے افطار کے دسترخوان عمران خان کی نااہلی کی داستانیں سنارہے ہیں، عوام عمران خان کو مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں مگر خان صاحب اپنی تعریف کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں۔

مزید پڑھیں:وفاق کی جانب سے عیدالفطر پر 6 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے کمرتوڑ مہنگائی کے دنوں میں بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا کرکے غریبوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ رہے گی کہ جب عمران خان مہنگائی کی قیامت ڈھارہے تھے تو پی پی پی مزدوروں کو بے نظیر کارڈ جاری کرکے ریلیف مہیا کررہی تھی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بناکر ملک بھر کے مزدوروں کے لئے بے نظیر کارڈ جاری کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے، ملک کیا چلائیں گے؟ ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تیل، گھی، چینی، آٹے، دالوں، پھلوں، سبزیوں اور گوشت سمیت وہ کون سی ایسی شے ہے کہ جس کی قیمت میں اضافہ نہ ہوا ہو۔

Related Posts