ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 5700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ا یشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 4887 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 87 ہزار 157 روہے کا ہوگیا۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا 70 ڈالرز کے نمایاں اضافے سے 2650 فی اونس کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے اختتام پر 170 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ میں مندی کے بعد ریکوری ہوئی۔

کے ایس ای 100انڈیکس 65ہزار 450 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں انڈیکس 65 ہزار 622 کی بلند سطح پر دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 170 پوائنٹس کا اضافہ

مارکیٹ میں 23 ارب روپے مالیت کے 96 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، مارکیٹ میں 197 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 174 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

Related Posts