ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آبا د: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی سونا 1800 روپے سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونا 1800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونا 1543 روہے سستا ہوگیا۔دس گرام سونا 1543 روہے کمی کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 128 روپے کا ہوگیا۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا 13 ڈالرز کمی کے بعد 2005 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کا سلسلہ جاری رہا، مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 414 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں انڈیکس تیزی کے باعث 66ہزار 604 کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ 414 پوائنٹس کا اضافہ

مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 26 ارب روپے مالیت کے 96 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔مارکیٹ میں 243 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 127 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

Related Posts