اسٹاک مارکیٹ 414 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کا سلسلہ جاری رہا، مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 414 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں انڈیکس تیزی کے باعث 66ہزار 604 کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 26 ارب روپے مالیت کے 96 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔مارکیٹ میں 243 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 127 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

دوسری جانب ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 قیراط کا سونا 1800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگیا۔

Related Posts