وزیرِ اعظم کے کورونا ریلیف ٹائیگرز میں شمولیت کا طریقہ کار جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کے کورونا ریلیف ٹائیگرز میں شمولیت کا طریقہ کار جاری
وزیرِ اعظم کے کورونا ریلیف ٹائیگرز میں شمولیت کا طریقہ کار جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت نے وزیرِ اعظم عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کے خواہش مند افراد کے لیے طریقہ کار جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے  کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس  کا حصہ نے کے خواہش مند افراد متوجہ ہوں۔

شیئر کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کورونا وائرس کا مقابلہ زندہ قوم کی حیثیت سے کرنا چاہتا ہے جبکہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس وزیرِ اعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس ریلیف ٹائیگر فورس وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ طریقہ کار کے مطابق فورس کا حصہ بننے کیلئےسٹیزن پورٹل استعمال کرنا ہوگی۔ 

طریقہ کار کے مطابق جو لوگ فورس کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں، وہ اپنے موبائل فون سے سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اس پر ٹائیگر فورس کے لیے رجسٹر کرسکیں گے۔

وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کے خواہش مند افراد کیلئے سٹیزن پورٹل ایپ پر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 اپریل رکھی گئی ہے۔ 

Related Posts