صرف ایک ٹیسٹ میچ ہار جانے سے بیٹسمین برا نہیں ہوجاتا۔ کپتان اظہر علی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صرف ایک ٹیسٹ میچ ہار جانے سے بیٹسمین برا نہیں ہوجاتا۔ کپتان اظہر علی
صرف ایک ٹیسٹ میچ ہار جانے سے بیٹسمین برا نہیں ہوجاتا۔ کپتان اظہر علی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم  کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ اتنی جلدی پاکستانی بیٹسمین پر سوال اٹھانا اچھی بات نہیں ہے جبکہ صرف ایک ٹیسٹ میچ ہارنے سے بیٹسمین برا نہیں ہوجاتا۔

پاکستانی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف 5 رنز اور 1 اننگز کے طویل فرق سے عبرتناک ہار کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہم ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں نئی حکمتِ عملی لا رہے ہیں۔

کپتان اظہرعلی نے کہا کہ اگلا میچ جیت کر سیریز برابر کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے جبکہ ٹاس جیت کر ہم نے پہلے بیٹنگ اس خیال کے تحت کی کہ لمبے اسکور سے آسٹریلین کرکٹرز پر پریشر رکھیں۔

اظہر علی نے کہا کہ دوسرے سیشن سے ہمارا کھیل خراب ہوا جبکہ ٹیسٹ میچ میں ایک بار پیچھے جانے کے بعد کم بیک مشکل ہے جو ہمارے ساتھ بھی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی اسکور کا جو ہدف ہمارے ذہن میں تھا، وہ حاصل نہ ہوپایا جس کے بعد باؤلنگ کے ذریعے کوشش کی کہ آسٹریلین بیٹسمینوں کو قابو میں کیا جائے، لیکن وہ بھی نہ ہوسکا۔ اب بھی یقین ہے بیٹسمین اچھا پرفارم کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ قومی کرکٹ ٹیم نے 1 اننگز اور 5 رنز کے فرق سے ہارا جسے تجزیہ کار ایک طویل اور وضاحت طلب فرق قرار دے رہے ہیں۔

آج پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 335 رنز بنائے جبکہ گزشتہ اننگز میں قومی ٹیم 240 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ گزشتہ اننگز کے مقابلے میں بہتر کھیل پیش کرنے کے باوجود ناکامی پاکستانی ٹیم کا مقدر ٹھہری جبکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے صرف ایک اننگز کھیل کر انہیں چاروں شانے چت کردیا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی 1 اننگز اور 5 رنز کے فرق سے ہار

Related Posts