برسبین ٹیسٹ :آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی 1 اننگز اور 5 رنز کے فرق سے ہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برسبین ٹیسٹ :آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی 1 اننگز اور 5 رنز کے فرق سے ہار
برسبین ٹیسٹ :آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی 1 اننگز اور 5 رنز کے فرق سے ہار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ قومی کرکٹ ٹیم نے 1 اننگز اور 5 رنز کے فرق سے ہارا جسے تجزیہ کار ایک طویل اور وضاحت طلب فرق قرار دے رہے ہیں۔

آج پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 335 رنز بنائے جبکہ گزشتہ اننگز میں قومی ٹیم 240 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ گزشتہ اننگز کے مقابلے میں بہتر کھیل پیش کرنے کے باوجود ناکامی پاکستانی ٹیم کا مقدر ٹھہری جبکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے صرف ایک اننگز کھیل کر انہیں چاروں شانے چت کردیا۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 580 رنز اسکور کیے تھے جس کے مقابلے  میں پاکستان کی دونوں اننگز کا مجموعی اسکور اس قابل بھی نہ تھا کہ آسٹریلیا کو دوسری بار اننگز کھیلنے کی دعوت دی جاسکتی۔ پاکستانی بیٹنگ لائن اپ آسٹریلوی باؤلنگ کے آگے جم کر کھیلنے میں بری طرح ناکام رہی۔

پاکستان کی طرف سے پہلی اننگز کے دوران اسد شفیق نے 76 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان اظہر علی 104 گیندوں پر صرف 39 رنز بنا سکے۔ اس کے مقابلے میں آسٹریلیا کے مچل اسٹار کی باؤلنگ شاندار رہی جنہوں نے صرف 52 رنز کے عوض چار پاکستانی کھلاڑیوں کو صرف 18.2 اوورز میں پویلین کی راہ دکھائی۔

آسٹریلیا کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے مارنس لیبس چیگن نے 279 بالز پر 185 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ وارنر 296 بالز پر 154 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یاسر شاہ نے 48.4 اوورز میں 205 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں، جبکہ حارث سہیل نے 75رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگز کے دوران پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے 173 بالز پر 104 رنز بنائے، تاہم ان کی یہ کارکردگی پاکستان کو شکست سے بچانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ محمد رضوان نے 145 بالز کھیل کر 95 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ 63 رنز کے عوض 4 جبکہ مچل اسٹار 73 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔ 

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف  آج ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستانی بیٹنگ بری طرح لڑکھڑاتی دکھائی دی جبکہ آسٹریلیا کی جیت کے امکانات 66 اوورز کے اختتام پر ہی روشن نظر آئے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور اُس وقت 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 232 تھا جبکہ  شان مسعود نے 81 بالز پر 42 رنز بنائے، کیپٹن اظہر علی نے 9 بالز پر 5 جبکہ حارث سہیل نے 8 بالز پر 8 رنز اسکور کیے اور پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی بیٹنگ بری طرح لڑکھڑا گئی، آسٹریلیا کی جیت کے روشن امکانات

Related Posts