دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس نے اپنی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس نے بین الاقوامی سطح پر اپنی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے دوبارہ کوششوں شروع کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال دیوالیہ ہونے والا کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس نے اپنی کرنسی کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں سے بات چیت شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2022 میں ایف ٹی ایکس کو دیوالیہ ڈکلیئر کردیا گیا تھا، جس کے بعد ایف ٹی ایکس کے متعدد صارفین نے اپنے اربوں ڈالر واپس نکال لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکی، پولیس کا کرپٹو کرنسی کی تجارت میں ملوث افراد کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 120 افراد گرفتار

ایف ٹی ایکس کے دیوالیہ ہونے کے ساتھ اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیم بینک مین فرائیڈ بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ اسی کے ساتھ ساتھ انھیں امریکی حکومت کی جانب سے مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں فوجداری کے مقدمے کا سامنا ہے۔

Related Posts