ترکی، پولیس کا کرپٹو کرنسی کی تجارت میں ملوث افراد کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 120 افراد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

استنبول: ترکی کی پولیس نے ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کی تجارت میں ملوث افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 120 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترکی کے نئے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ پولیس نے کرپٹو کرنسی میں کاروبار کرنے کے الزام میں 120 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ٹوئٹر پوسٹ کے مطابق پولیس نے تقریباََ 4000 سے زائد بینک کے کھاتوں کی جانچ کی، اس دوران کل 1.2 بلین ترک لیرا (51 ملین امریکی ڈالر) کی منتقلی پائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

روس، یوکرینی فوج کو کرپٹو کرنسی بھیجنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس نے بیک وقت 37 صوبوں کا احاطہ کرتے ہوئے 120 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

Related Posts